میچ ٹائی ہونے پر آئی سی سی دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دیتا: کیویز کوچ

کیویز ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہناہے کہ جب کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں پچاس اوورز کے میچ کے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوورز میں بھی سکور برابر ہوگیا تھا تو بہتر آپشن یہ تھا کہ دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قراردیدیا جاتا۔

ایک انٹرویو کے دوران گیری سٹیڈ نے آئی سی سی کو مشورہ دیا کہ مستقبل میں قوانین بدلیں اور فائنل میچ میں اگر 100 اوورز میں بھی فیصلہ نہ ہو سکے تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اپنے قوانین کا دوبارہ جائزہ لے جس کے لیے یہ صحیح وقت ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ 50 اوورز کے کھیل کا فیصلہ ایک اوور پر کیسے کیا جا سکتا ہے؟۔

گیری سٹیڈ کے مطابق وہ اس بات پر بھی حیران تھے کہ جن قوانین کے مطابق 7 ہفتے ورلڈ کپ کھیلا جاتا رہا تو آخری دن کے لیے نیا قانون کیوں بنا؟ قانون جو بھی ہیں ہمیں ان کے مطابق چلنا پڑتا ہے، تاہم امید ہے بحث جلد ختم ہو جائے گی۔

کیویز کوچ کا مزید کہنا تھا کہ امپائرز سے غلطی ہوئی ہے وہ بھی انسان ہے کسی سے بھی غلطی ہو سکتی ہے تاہم کرکٹ کے معاملات کا جائزہ لینا آسی سی کی ذمہ داری ہے۔ امید ہے حکام اس پر غور کریں گے۔ فیصلہ کن معرکے میں مارٹن گپٹل کی تھرو پر بین سٹوکس کے بلے کو لگ کر گیند جب باؤنڈریز پار گئی اس پر چھ رنز نہیں دینے چاہئیں تھے امپائرز کی طرف سے یہ فیصلہ غلط تھا وہ بھی پلیئرز ہیں کبھی کبھی غلطی ہو جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں بہت جذباتی ماحول تھا تاہم پوری ٹیم نے شکست کو قبول کر لیا ہے ہماری منزل آگے کی طرف بڑھنا ہے اور کرکٹ میں مزید بہتری ترجیح ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.