جامن کے ایسے فوائد جن سے آپ واقف نہیں

 

پبلک نیوز: جامن جتنا دیکھنے میں خوبصورت ہے کھانے میں اتنا ہی لذیز اور مفید ہے۔ جس کے کئی طبی فوائد ہیں۔ عام طور پر جامن کو ساونی پھل کہا جاتا ہے۔ ظاہر پیر کا علاقہ جامن کے باغات کے حوالے سے کافی مشہور ہے۔

 

جامن کے کھٹے میٹھے ذائقے سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ جامن دیکھتے منہ میں پانی بھر جاتا ہے۔ جامن لذت اور غذائیت سے اپنی الگ پہنچ تو رکھتا ہی ہے لیکن اس کو کھانے کے اپنے ہی فوائد ہیں۔ کیونکہ گرمیوں میں یہ پھل اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ جامن ایک سستا اور آسانی سے حاصل ہونا والا پھل ہے۔

 

اس پھل کی آمد موسم برسات میں ہوتی ہے اور اسی موسم میں اس کا اختتام بھی ہو جاتا ہے۔ یہ پھل شمالی پاکستان سے لے کر جنوبی ہند تک عام پایا جاتا ہے۔ جامن کے بے شمار طبی فوائد ہیں اور یہ کئی امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

 

جامن ذیابیطیس کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ہے۔ شوگر کے مریض اگر کبھی کبھار آم کھالیں تو اس کے بعد جامن کھانے سے شوگر لیول اعتدال پر رکھا جا سکتا ہے۔ موسم برسات میں اسہال گیسٹرو اور دیگر پیٹ کے امراض کیلئے جامن کا سرکہ فائدہ مند ہے جو صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

 

اس کے علاوہ لو لگنے کی صورت میں جامن کھانے سے لو کے اثرات کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ جامن جتنا دیکھنے میں خوبصورت ہے کھانے میں اتنا ہی لذیز اور مفید ہے۔ عام طور پر جامن کو ساونی پھل کہا جاتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.