عالمی عدالت کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہو ں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا گیا، عالمی عدالت نے بھی بھارتی جاسوسی کا پاکستانی مؤقف تسلیم کیا۔ شہر اقتدار میں کلبھوشن فیصلے سے متعلق بریفنگ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت نے آج کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنایا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہو ں ،فیصلے سے پاکستان کو اخلاقی فتح حاصل ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ، بھارتی مؤقف تھا کہ کلبھوشن کو بری کیا جائے اور بھارت کے حوالے کیا جائے اور کمانڈر کلبھوشن معصوم اور بے گناہ ہےجبکہ عالمی عدالت انصاف میں بھارت کے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا گیا اور عالمی عدالت نے بھی بھارتی جاسوسی کا پاکستانی مؤقف تسلیم کرلیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت نے ہمارے فوجی عدالت کے فیصلے کو منسوخ نہیں کیا، عدالت نے کلبھوشن کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہے، کلبھوشن یادیو سے پاکستانی قوانین کے مطابق سلوک ہوگا اور ہمارے قوانین کے مطابق کلبھوشن کوفیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق تھا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.