اللہ تعالیٰ نے عالمی عدالت میں پاکستان کو سرخرو کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اللہ تعالیٰ نے عالمی عدالت میں پاکستان کو سرخرو کیا، ڈی جی آئی ایس پی آرراولپنڈی: (17 جولائی 2019) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا۔

کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم نے زبردست کام کیا۔ وزارت خارجہ نے بھی معاملے میں زبردست کارگردگی دکھائی۔ بھارت نے اپنی درخواست میں پانچ نقطے اٹھائے تھے۔ بھارت کا موقف تھا کہ فوجی عدالت کی سزا ختم کی جائے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے عوام اور عدلیہ کو سرخرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا موقف تھا کہ فوجی عدالت کی سزا ختم کی جائے۔ عدالت نے نظر ثانی کا معاملہ پاکستان کے عدالتی نظام پر چھوڑ دیا۔ ملٹری کورٹ پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کا ہی حصہ ہے۔ امید تھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی پاسپورٹ کا موقف بھی عالمی عدالت نے تسلیم کیا۔ بھارت کی اپیل تھی کہ کلبھوشن کو رہا کیا جائے۔ عالمی عدالت نے یہ اپیل بھی مسترد کی۔ عالمی عدالت نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا، مسترد نہیں۔ پاکستان کا موقف تھا کہ یہ بھارتی نیوی کا افسر ہے، ہمارا موقف مانا گیا۔ ایڈہاک جج تصدق حسین جیلانی کا موقف پاکستان کی جیت ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ کلبھوشن کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس آئی ہوئی ہے۔ آرمی چیف نے کلبھوشن کی اپیل پر کہا کہ قانون پر عمل ہونا چاہیے۔ آج کا دن بھارت کیلئے ایک اور ستائیس فروری ثابت ہوا۔ قانون کے مطابق حکومت جو فیصلہ کرے گی، اس پر عمل ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.