نئے ٹیکسز، ڈالر کی اونچی اڑان سے بیٹریوں کی قیمتوں میں اضافہ، شہری نالاں

حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ اور ڈالر کی اونچی اڑان نے بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس سے شہریوں سمیت دکاندار بھی نالاں ہیں۔ کہتے ہیں کہ حکومت کے ٹیکسز سے ہر طبقہ فکر کے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

حالیہ مہنگائی کے طوفان میں ضروریات زندگی کی ہر چیز کے نرخوں میں جہاں ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں گاڑیوں میں استعمال ہونیوالی بیٹریاں بھی مہنگی ہو چکی ہیں۔

گاڑیوں کے علاوہ گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام گھروں میں یو پی ایس میں بھی بیٹریاں استعمال کرتے ہیں۔ بیٹریوں پر نئے ٹیکسز لگنے کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی قیمتیں بڑھائی گئیں لیکن موجودہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کر دی ہے۔

بیٹریوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں ہی بیٹریوں کی قیمتوں میں 5 سے 12 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے اس کاروبار سے منسلک افراد نا خوش دکھائی دیتے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے روز مرہ استعمال کی ہر شے پر ٹیکس بڑھائے جا رہے ہیں جس سے حکومت کی آمدن بڑھے گی لیکن حکمران اس بات کا خیال بھی رکھیں کہ عوام کی قوت برداشت کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.