قبائلی اضلاع میں صوبائی انتخابات؛ پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 14 حلقوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدوارں نے 5، 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

کے پی کے میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلی بار الیکشن کا انعقاد ہوا۔

صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی 16 صوبائی نشستوں پر میں سے 14 حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدواروں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 4 اور جے یو آئی (ف) نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ایک ایک نشست جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے حصے میں آئی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری ابتدائی نتائج

پی کے 100 باجوڑ 1 (پی ٹی آئی کے انور زیب کامیاب)

پاکستان تحریک انصاف کے انور زیب خان 12 ہزار 951 ووٹ لیکر کامیاب رہے جب کہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11 ہزار 775 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

پی کے 101 باجوڑ 2 (پی ٹی آئی کے اجمل خان کامیاب)

پاکستان تحریک انصاف کے اجمل خان 12 ہزار 194 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 10 ہزار 468 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 102 باجوڑ 3 (جماعت اسلامی کے سراج الدین کامیاب)

جماعت اسلامی کے سراج الدین 19 ہزار 88 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے حمید الرحمان 13 ہزار 436 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 103 مہند 1 (اے این پی کے نثار احمد کامیاب)

ضرور پڑھیں: سندھ میں گورنر راج کی کوئی ضرورت نہیں، عمران اسماعیل

عوامی نیشنل پارٹی کے نثار احمد 11 ہزار 247 ووٹ لیکر کامیاب رہے جب کہ پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 9 ہزار669 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 104 مہمند 2 (آزاد امیدوار عباس الرحمان کامیاب)

آزاد امیدوار عباس الرحمان 11 ہزار 751 ووٹ لیکر کامیاب رہے جب کہ جے یو آئی ( ف ) کے محمد عارف 9 ہزار 801 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 105 خیبر 1 (آزاد امیدوار شفیق آفریدی کامیاب)

ضرور پڑھیں: تاجر کاروبار رجسٹرکروا کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں:صدر مملکت

آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19 ہزار 733 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10 ہزار 745 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے میں قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار نورالحق قادری کامیاب ہوئے تھے جو اب وفاقی وزیر مذہبی امور ہیں۔ یوں نورالحق قادری کے اپنے حلقے میں ان کا حریف امیدوار کامیاب ہو گیا ہے۔

پی کے 106 خیبر 2 (آزاد امیدوار بلاول آفریدی کامیاب)

پاکستان تحریک انصاف کے بلاول آفریدی 12 ہزار 814 ووٹ لیکر فاتح ٹھہرے جب کہ آزاد امیداور خان آفریدی 6 ہزار 297 ووٹ لیکر دوسرے نمبر آئے۔

ضرور پڑھیں: پی ایس پی کا جلسہ آج ہوگا

پی کے 107 خیبر 3 (آزاد امیدوار شفیق آفریدی کامیاب)

آزاد امیدوار محمد شفیق 9 ہزار 796 ووٹ لیکر کامیاب رہے جب کہ آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 8 ہزار 428 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 108 کرم 1 (جے یو آئی کے محمد ریاض کامیاب)

جے یوآئی (ف) کے محمد ریاض 11 ہزار 948 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ آزاد امیدوار جمیل خان 11 ہزار517 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضرور پڑھیں: عوام نے کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کردیا، سردار رحیم

پی کے 109 کرم 2 (پی ٹی آئی کے سید اقبال کامیاب)

پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں 39 ہزار 536 ووٹ لیکر جیتے جب کہ دوسرا نمبر آزاد امیدوار عنایت علی کا رہا جنہوں نے 22 ہزار 975 ووٹ حاصل کیے۔

پی کے 110 اورکزئی (آزاد امیدوار سید غازی کامیاب)

سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید غازی جمال 18 ہزار 448 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے شعیب حسن 14 ہزار 699 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

ضرور پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور مرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات

پی کے 111 شمالی وزیرستان 1 (پی ٹی آئی کے محمد اقبال کامیاب)

پاکستان تحریک انصاف کے محمد اقبال خان 10 ہزار 200 ووٹ لیکر کامیاب رہے جب کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سمیع الدین 9 ہزار 228 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

پی کے 112 شمالی وزیرستان 2

102 میں سے 66 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

آزاد امیدوار میر کلام خان 7660 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

تحریک انصاف کے اورنگزیب خان 5583 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1

139 میں سے 73 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج

ضرور پڑھیں:  ڈی آئی خان:پولیس چوکی پرفائرنگ،ہسپتال کے گیٹ پردھماکہ،2اہلکاروں سمیت6 شہید

آزاد امیدوار وحید خان 6611 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر

جے یو آئی (ف) کے حافظ اسلام الدین 5768 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پی کے 114 جنوبی وزیرستان 2 (پی ٹی آئی کے نصیر اللہ کامیاب)

تحریک انصاف کےنصیراللہ خان 11 ہزار 114 ووٹ لیکر کامیاب رہے جب کہ آزاد امیدوار محمد عارف 10 ہزار 272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

ضرور پڑھیں: ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے قتل میں گرفتار3 ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

پی کے 115 سابقہ فرنٹیئر ریجنز (جے یو آئی کے محمد شعیب کامیاب)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے محمد شعیب 18102 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے عباد الرحمان 17028 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ فاٹا کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام گزشتہ برس عمل میں آیا، وزیر اعظم عمران خان نے جلد سے جلد فاٹا میں صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.