وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب کو فون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد: (14 اگست 2019) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے خصوصی تشخص کے خاتمے کے حوالے سے بھارتی یکطرفہ غیرقانونی اقدامات کا ذکرکیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی، ہیئت یا جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات نے خطے کی امن و سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مکمل تالا بندی اور ناکہ بندی کردی ہے۔ بھارتی اقدامات کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام شدید ترین مشکلات کا شکار ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 10 روز سے کرفیو نافذ ہے، لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔ صدر سلامتی کونسل سے کشمیر پر ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.