یومِ بحریہ کیلئے پاک بحریہ کی ڈاکومنٹری "ضرب آب" کا پرومو جاری

کراچی : پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے لئے بنائی گئی ڈاکومنٹری (ضربِ آب) کا پرومو جاری کر دیا۔ ڈاکومنٹری 8 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومنٹری (ضربِ آب) بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس پر بنائی گئی ہے۔ ضربِ آب ڈاکومنٹری اسپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میرینز اور اسپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکو منٹری کا حصہ ہوں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.