وزیراعظم کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں تو عملی کام کریں، سعید غنی

کراچی: (11 ستمبر 2019) سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں تو کمیٹیاں بنانے کے بجائے عملی کام کریں۔ پروڈکشن آرڈرز پر فریال تالپور کو سندھ اسمبلی نہ لانے پر لاہور میں احتجاج کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت کی کراچی کمیٹی پر شدید اعتراض اٹھادیئے۔ سعید غںی نے رکن اسمبلی فریال تالپور کو پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود سندھ اسمبلی نہ لانے پر پنجاب میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر نے تحریک انصاف کے اتحادی جماعت کو شدید تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ استعمال ہوتی رہی ہے۔ ایم کیو ایم نے 30 سالہ سیاست سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.