مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس: رہبر کمیٹی کے تمام فیصلوں کو تسلیم کرنے پر اتفاق

لاہور: (21 اکتوبر 2019) آزادی مارچ کے حوالے سے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رہبر کمیٹی کے تمام فیصلوں کو تسلیم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی زیر صدارت انکی رہائش گاہ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ احسن اقبال نے شہباز شریف کو رہبر کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی بارے بریف کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) حکومت سے مذاکرات نہ کرنے پر زور دے گی۔ تاہم صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے احسن اقبال کو ہدایت کی ہے کہ رہبر کمیٹی جو فیصلہ کرے وہ تسلیم کیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.