یو ٹیوب ویب سائٹ میں تبدیلی

نیویارک : یوٹیوب نے اپنی ویب سائٹ پر کچھ تبدیلیاں کی ہیں جس کی بدولت صارفین کے ویڈیوز تلاش کرنے کے عمل کو اور بھی آسان بنا دیا گیا ہے، یہ نئی تبدیلیاں آج متعارف کرادی گئی ہیں۔ گوگل کی زیرملکیت ویب سائٹ یوٹیوب اب ویڈیوز کی چند قطاروں کو ختم کر کے زیادہ بڑے اور دیکھنےمیں زیادہ مناسب تھمب نیلز کو سائٹ کے ہوم پیج کا حصہ بنایا جارہا ہے ۔کسی بھی تھمب نیل پر ماﺅس کو رکھ کر کلک کیےبنا ہی ویڈیو پریویو دیکھ سکتے ہیں جس کی کوالٹی بھی زیادہ بہتر ہوگی۔ تھمب نیل کے ساتھ یوٹیوب، ویڈیو ریکومینڈیشنز کو درمیان میں لارہا ہے جبکہ اس کی تجویز کردہ ویڈیوز کے لیے قطار کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ اگرچہ ڈیزائن میں ہونے والی تبدیلیاں سب سے زیادہ توجہ دینے والی ہیں لیکن اس کی خصوصیات بھی مختلف ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اب آپ یوٹیوب کو یہ بتا سکتے ہیں کہ جن چینلز میں آپ کو دلچسپی نہیں ہے اس کی ریکومنیڈیشن چھوڑ دیں۔ یہ خصوصیت سب سے پہلے موبائل پر لانچ کی گئی تھی ، اور اب یہ ڈیسک ٹاپ پر جا رہی ہے۔یوٹیوب کا ریکومینڈیشن انجن ماضی میں نامناسب ویڈیوز دکھانے پر تنقید کا باعث بنتا رہا ہے اور چینل ریکومینڈیشن پر نظرثانی ممکنہ طور پر ہوم پیج پر متعارف کرائے جانے والے نئے فیچرز میں سب سے اہم ہے۔اس کے لیے صارف کسی بھی ویڈیو کے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرے گا جو کہ ہر تھمب نیل کے ساتھ ہوگا، وہاں ڈونٹ ریکومینڈ چینیل کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یوٹیوب کے مطابق صارف اس چینل کی ویڈیو سرچ، چینل پیج یا ٹرینڈنگ سیکشن میں دیکھ سکے گا مگر ہوم پیج پر اسے پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ یوٹیوب کا کہنا تھا کہ نئے ہوم پیج پر مزید فیچر جیسے مخصوص ٹاپکس کو فالو کرنا وغیرہ کو بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.