عالمی کپ جیتنا آسان نہیں تھا، ایونٹ سے قبل بہت محنت کی تھی،محمد آصف

لاہور( آن لائن ) ورلڈسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ عالمی کپ جیتنا آسان نہیں تھا، ایونٹ سے قبل بہت محنت کی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی، ترکی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں شرکت سے قبل پاکستان میں ہی ایک ٹورنامنٹ جیت چکا تھا جس کے باعث مورال بلند تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دورے سے قبل ہی میں بہت پرامید تھا اور اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کی، عالمی ٹورنامنٹ میں اسرائیلی کھلاڑی سے ٹاکرا ہوا اور اسے ہرانے پر بہت خوشی ہوئی، کوشش کروں گا آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کروں۔یاد رہے کہ حال ہی میں ترکی کے شہر انتالیہ میں ہونیوالی عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012ئ� میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014ئ� میں محمد سجاد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔خیال رہے کہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے، اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.