’’بدھ کو پیار دینے اور ہفتے کو نفرت کرنے کا شکریہ‘‘

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نامور اور خوبصورت اداکارہ عائزہ خان اس وقت ٹیلی اسکرینز پر دو ڈراموں میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔ان میں سے ایک ’’تھوڑا سا حق‘‘ ہے جبکہ دوسرا’’میرے پاس تم ہو‘‘ نشر کیا جارہا ہے۔ان دونوں ڈراموں میں عائزہ خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں ان دونوں ڈراموں کی کہانی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے وہی عائزہ خان بھی دونوں ڈراموں میں دو بالکل الگ قسم کے کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔عائزہ پاکستان کی بہترین اداکارہ ہیں یہ تو سب جانتے ہی ہیں اور اپنے ان دونوں ڈراموں کے  لیے بھی وہ خاصی پذیرائی حاصل کررہی ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔عائزہ خان نے اپنے دونوں کرداروں کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کھا کہ ایک وقت میں دو بالکل مختلف کردار نبھانا آسان نہیں، البتہ مداحوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے بدھ کو تھوڑا سا حق کے لیے پیار دیا اور ہفتے کو میرے پاس تم ہو کے لیے نفرت کی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.