شوبز میں کام کرنے کو دل ہی نہیں کرتا، اداکارہ ثنا نور

 اداکار ثنا نور نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل و اداکار ثنا نور نے دوسری بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس نے دو بار عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ میرا اب شوبز میں کام کرنے کو دل ہی نہیں کرتا ہے اس لیے میں اب شوبز سے کنارہ کشی کرتے ہوئے مکمل طور پر گھریلو زندگی گزاروں گی۔

ثنا نور نے کہا کہ میں نے شوبز میں جتنا بھی کام کیا عزت سے کیا اور کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے شرمندگی اٹھانا پڑی ہو۔ اب میں عزت سے ہی شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ رہی ہوں۔

واضح رہے کہ چند روز معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ، نمل خاور عباسی اور پھر حمزہ علی عباسی بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

حمزہ عباسی کاشوبزانڈسٹری چھوڑنےکااعلانhttps://www.bolnews.com/urdu/?p=31006یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ نور نے بھی شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے اور اب وہ مزید کسی ٹی وی شو یا فلم میں نظر نہیں آتی ہیں۔

نور کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں بہت سخت اور کڑے مراحل آئے اور وہ ذہنی و جذباتی طور پر بے حد متاثر ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اس راہ پر خود نہیں آتے، بلکہ اللہ آپ کو اس راستے کے لیے منتخب کرتا ہے، ’میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اللہ نے مجھے اس راستے کے لیے چنا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نور کے اہل خانہ ان کی اس تبدیلی سے خوش نہیں، ان کے مطابق وہ اس دینی راہ پر چل رہی ہیں تاہم پھر بھی ٹی وی شوز میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.