امریکی رکن کانگرس راشدہ طلیب کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف بل پیش

اسلام آباد/واشنگٹن (آن لائن )امریکی ایوان نما ئندگان میں مسئلہ کشمیر کی گونج، رکن کانگرس راشدہ طلیب کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف بل پیش کر دیا، وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے ایک سودس روز سے جاری کرفیوختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی ایوان نمائندگان میں مسلم کانگریس وومن نے کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کر دی۔ مسلم کانگریس وومن کی رکن رشیدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل کا مسوہ پیش کیا جس میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں سخت کرفیو کا نفاذ کیا ہوا ہے۔ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، اقوام متحدہ کو کشمیر تک رسائی فراہم کی جائے۔بل کے مطابق محکمہ خارجہ امریکی کشمیریوں کی خاندانوں تک رابطے کو ممکن بنائے۔ بھارت گرفتار کشمیری رہنماں اور شہریوں کو رہا کرے، کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کیا جائے۔مقبوضہ وادی میں ایک سو دس روز سے صورتحال کشیدہ ہے، کشمیری گھروں میں قید ہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.