اسرائیل میں مُردہ چمگادڑوں کی بارش، کیا قیامت کی ایک اور نشانی پوری ہو گئی؟

image

ایک طرف کورونا وائرس کی وبا سے روزانہ انسان مر رہے ہیں تو دوسری جانب آسمان سے مردہ چمگادڑیں گرنی شروع ہو گئی ہیں۔ اسرائیل میں بڑے پیمانے پر چمگادڑوں کی موت نے یہودی مذہبی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

برطانوی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ان میں زیادہ تر چمگادڑیں نوعمر ہیں اور ان کے جسم پر کوئی زخم بھی موجود نہیں ہیں ۔ جبکہ ماہرین بھی یہ صوتحال دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ سردی ہو سکتی ہے لیکن یہ محض ایک مفروضہ ہے۔ انہوں نے آج تک ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔

دوسری جانب ایک یہودی مذہبی ویب سائٹ “بریکنگ اسرائیل نیوز” نے اپنی رپورٹ میں بائبل کی کچھ آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیامت کی ایک نشانی ہے۔

ویب سائٹ پر بائبل کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہم انسانوں اور درندوں کو ختم کر دیں گے۔ ہم آسمان سے پرندوں اور سمندر سے مچھلیوں کو ختم کر دیں گے۔ (بائبل، زیفانیہ 1:3)

ان آیات کی بنیاد پر یہودی مذہبی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایک طرف انسانوں کی بڑے پیمانے پر اموات اور دوسری طرف پرندوں کا آسمان سے مردہ ہو کر گرنا۔ بائبل کی یہ آیات اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ قیامت قریب ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.