آسمان پر اڑنے والی عجیب وغریب چیز کی ویڈیو وائرل، عوام خوفزدہ

image

انٹرنیٹ پر روزانہ ایسی حیران کن ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں اور پھر وہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو جاتی ہیں۔

یوٹیوپ پر ایک صارف کی جانب سے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی اور بتایا کہ اُس نے یہ منظر ایک روز پہلے امریکی ریاست ایرزونا میں دیکھا اور فوراً ویڈیو بنا کر اپنے موبائل میں محفوظ کر لی۔

ویڈیو کو زوم کر کے بھی بنایا گیا اور اس میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آسمان پر اڑنے والی چیز اپنا روپ تبدیل کر رہی ہے، البتہ فوٹیج شئیر کرنے والے صارف کو خود بھی اس بات کا علم نہیں تھا کہ آسمان پر اڑنے والی چیز آخر کیا ہے۔

کئی انٹرنیٹ صارفین اس چیز کو ڈرون کا نام دے رہے ہیں تو کوئی کہہ رہا ہے کہ ایک شخص اڑنے والا لباس پہن کر آسمان میں غبارے کی طرح اڑ رہا ہے۔ چند صارفین نے اسے بادل قرار دیا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts