کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ جلدی نہیں‌ ہوگا۔۔۔ ایشیائی ممالک کے حوالے سے عالمی اداراہ صحت کا بڑا انکشاف

image

عالمی اداراہ صحت کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ جلدی نہیں‌ ہوگا بلکہ اس میں‌ وقت لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے یہ واضح طور پر بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر بہترین اقدامات کرنا مشکل ہیں، اسی لیے ترقی یافتہ ممالک کو ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں جس کا فائدہ ہر ایک کو پہنچے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اُن سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

ڈبلیو ایچ او نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا کے بڑے ممالک اقدامات کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وبا سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جاسکے اور انسانی جانوں کی حفاظت کی جائے۔

واضح رہے ڈبلیو ایچ او کا یہ اعلامیہ برطانوی ویب سائٹ دی گارڈین نے جاری کیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.