کورونا وائرس: شہرِ قائد کے کس علاقے میں سب سے زیادہ مریض ہیں؟ جانیے

image

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے کون سا علاقہ کس قدر متاثر ہوا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق صدر میں 109 کیس، نارتھ ناظم آباد میں 64، جمشید ٹاؤن میں 42 جبکہ ضلع کورنگی میں 38 کورونا کے مریض سامنے آئے۔

اور نگی میں 28، نارتھ کراچی سے 30 اور ملیر سے 41 کیس رپورٹ ہوئے۔ وائرس سے متاثرہ عورتوں کی شرح 30 فیصد جبکہ مردوں کی شرح 70 فیصد رہی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے متاثرہ علاقوں میں 1060 افراد میں 20 سے 29 سال کے 219 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ 30 سے 39 سال کے 200 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے۔

40 سے 49 سال کے 157 افراد کو اس وائرس نے متاثر کیا۔ متاثرین میں سب سے کم شرح ایک سے 9 سال کے بچوں کی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.