کورونا وائرس کی نئی علامت، پیروں میں اچانک ہونے والی تبدیلی۔۔۔ جانیں ماہرین کیا کہتے ہیں؟

image

کووڈ 19 وہ وبا ہے جو چین اور اٹلی سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں پھیل گئی، آج دیکھا جائے تو 213 ممالک کورونا سے متاثر ہیں۔ یہ وائرس اب تک 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد جانیں نگل چکا ہے۔

دنیا بھر کے ماہرین اس وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ماہرین نے اس وائرس سے متاثرہ افراد میں نمایاں ہونے والی متعدد علامات بھی دریافت کی ہیں۔

اس وبا کے شروعات میں کہا جا رہا تھا کہ گلا خراب، بخار، سر میں مسلسل درد اور سانس کا نہ آنا بنیادی علامات ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

ڈاکٹروں نے ایک اور علامت کو شناخت کرلیا ہے اور وہ ہے جلد کی رنگت یا ساخت میں اچانک تبدیلی آنا یا نشان ابھرنا۔ امریکہ کی پنسلوانیا یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسین کے ماہرین نے اس علامت کی نشاندہی کی ہے جسے کووڈ ٹوئیز کا نام دیا گیا ہے، جس میں مریض کے پیروں اور پیروں کی انگلیوں پر جامنی یا نیلے رنگ کے نشان یا زخم ابھر آتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخم یا نشان چھونے پر تکلیف اور ان میں جلن کا احساس بھی ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ کورونا وائرس کے ان مریضوں میں نظر آ رہی ہے جن میں دیگر علامات نظر نہیں آتیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.