کیا ماؤتھ واش کا استعمال کورونا سے بچا سکتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

image

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جہاں دیگر احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں تو وہیں اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ماؤتھ واش کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے حوالے سے بھی کہا جا رہا ہے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ماؤتھ واش کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کارڈف یونیورسٹی اینڈ اسکول آف میڈیسن میں ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماؤتھ واش کے مسلسل استعمال سے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی کے پروفیسر اوڈنیل کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش وائرس کی بیرونی سطح کر ختم کر دیتا ہے۔

پروفیسر کے مطابق یہ طریقہ وائرس کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہوا تھا اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔

اگرچہ ماہرین ماؤتھ واش کی تاثیر کو جانچنے کے لئے فوری تحقیق کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ ثابت ہوجائے کہ یہ کامیاب ہوگی۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.