میرے والد نے رشوت دینے سے۔۔۔ ویرات کوہلی نے بڑا انکشاف کردیا سب حیران رہ گئے

image

ون ڈے کرکٹ کے عالمی نمبر ایک بلے باز اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان کے ہمراہ ایک آن لائن فورم پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رشوت نہ دینے پر انہیں ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی تھی جس سے ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔

اس دوران بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے ان کی دہلی کی جونیئر ٹیم میں سلیکشن کے لئے رشوت دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص نے میرے والد کو کہا تھا کہ مجھ میں میرٹ تو ہے لیکن فائنل سلیکشن کے لئے کچھ رشوت دینی پڑے گی۔

کوہلی نے بتایا کہ میرے والد نے میرٹ پر سلیکشن پر اصرار کرتے ہوئے اس شخص سے کہا کہ اگر آپ نے ویرات کو منتخب کرنا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر کریں، میں آپ کو کچھ بھی اضافی نہیں دوں گا۔

بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان نے کہا کہ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر وہ بہت روئے اور ان کا دل ٹوٹ گیا لیکن اس واقعے نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور وہ سمجھ گئے کہ دنیا اسی طرح چلتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.