کورونا وائرس کے مریض کتنے دنوں تک بیماری دوسرے افراد میں منتقل کرسکتے ہیں؟ سائنسدانوں نے بتا دیا

image

دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا سے لاکھوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور کئی افراد بیماری سے صحتیاب ہونے کے لئے اس کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

کورونا وبا سے متعلق سائنسدانوں کی تحقیق جاری ہیں اور اب اس مرض کے حوالے سے ایک اور نئی تحقیق سامنے آئی ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ جب کوئی شخص نوول کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اس کے اندر پائی جانے والی علامات سے دوسرا فرد بھی فوراً متاثر ہوسکتا ہے۔

نیا کورونا وائرس ایک سے دوسرے فرد میں اس وقت بھی منتقل ہوسکتا ہے جب مریض میں اس کی علامات بھی سامنے نہیں آتیں۔

ساننسدانوں کو اس حوالے سے کئی ماہ پہلے ہی علم ہوگیا تھا مگر وہ مسلسل یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایک مریض کے ذریعے کتنے عرصے تک یہ وائرس دیگر افراد میں منتقل ہوسکتا ہے۔

اس سے متعلق چین میں کی گئی طبی تحقیق میں جواب دیا گیا ہے۔

جریدے انٹرنیشنل جرنل آف انفیکشز ڈیزیز میں شائع ہونے والی تحقیق میں کورونا وائرس سے ہونے والی کووڈ 19 کی بیماری میں مبتلا افراد کے ایک گروپ میں دریافت کیا گیا کہ اوسطاً 17 دن کے اندر سے وائرس خارج ہوتا رہتا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 47394 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1010 اس بیماری سے انتقال کرگئے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.