گاڑیوں کی وہ 4 آوازیں، جو نظر انداز نہیں کرنے چاہئیں

image

ہماری گاڑیوں میں ہونے والے مسائل بے شک ہمیں دیر سے پتہ لگتے ہیں لیکن گاڑیوں کے مختلف حصے ہمیں خرابیوں کا عندیہ ضرور دے دیتے ہیں۔

گاڑیوں میں سے آنے والی مختلف آوازیں ہمیں بتاتی ہیں کہ جلد کوئی گڑبڑ ہونے والی ہے، لہٰذا اسے مکینک کی طرف لے کر جایا جائے۔

آئیے جانتے ہیں کون سی ہیں وہ 4 اہم آوازیں، جنہیں ہمیں بالکل نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

انجن میں سے آنے والی مسلسل آوازیں

اگر گاڑی چلاتے ہوئے انجن میں سے مسلسل کوئی مخصوص آواز آئے تو اسے نظرانداز ہرگز نہ کریں۔ اس کا تعلق بریک سے ہو سکتا ہے جو کہ خطرناک ہے۔ فوراً اپنی گاڑی مکینک کے پاس لے کر جائیں۔

بریک لگاتے وقت آنے والی آواز

اکثر بریک لگاتے ہوئے ایک عجیب سی آواز آتی ہے، یہ آواز بھی کسی بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

گاڑی کے نیچے والے حصے سے محسوس ہونے والی وائبریشن

گاڑی میں محسوس ہونے والی وائبریشن یا سیلنسر میں سے آنے والی عجیب سی آواز بھی آپ کو خطرے کا عندیہ دیتی ہے، اسے بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ٹائروں میں رگڑ کی آواز

اکثر و بیشتر بریک لگانے کی صورت میں یا گاڑی چلتے ہوئے ٹائروں میں سے رگڑ لگنے کی آواز آتی ہے، اس آواز کو بھی قطعاً نظرانداز نہ کریں اور اپنی گاڑی کو فوری طور پر مکینک کے پاس لے کر جائیں اور مرمت کروائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.