شادی کے بعد اکثر افراد موٹے کیوں ہو جاتے ہیں؟ جانیں دلچسپ معلومات

image

اکثر و بیشتر آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ افراد کا شادی کے بعد وزن بڑھ جاتا ہے، اس کی اصل وجہ کیا ہوتی ہے؟

آسٹریلیا کی سینٹرل کوئنزلینڈ یونیورسٹی نے اس حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران 15 ہزار سے زائد جوڑوں کا جائزہ لیا گیا جن کے رشتے کو 10 سال ہوچکے تھے۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے ان کا طرز زندگی صحت مند اور غذا صحت بخش ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی بڑی وجہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے شریک حیات کو مزید متاثر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لہٰذا ان کا جسم پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔

جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کی ایک اور وجہ ہر قسم کی غذا کو بے فکری سے کھانا ہوتا ہے، کیونکہ انہیں اپنے جسمانی ساخت جوانی کی طرح رکھنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔

محققین کا کہنا تھا کہ جوڑوں میں باہر کھانے پینے کی عادت بھی اس کی وجہ بنتی ہے کیونکہ شادی کے بعد تقاریب میں شرکت بھی زیادہ ہونے لگتی ہے۔

مذکورہ تحقیق کے مطابق شادی کے ایک سال بعد جوڑے کے جسمانی وزن میں تقریباً دو سے ڈھائی کلو گرام وزن بڑھتا ہے جبکہ جن لوگوں پر چربی زیادہ جلدی بڑھتی ہے، وہ تین ماہ کے دوران ہی دو کلو وزن بڑھا لیتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.