کورونا وائرس کا علاج کس تاریخ کو دریافت کر لیا جائے گا؟ پیش گوئی کردی گئی

image

کورونا وبا کے علاج کے لئے جہاں ملکی اور عالمی سطح پر ویکسین بنانے کی تیاری کا عمل تاحال جاری ہے، وہیں اس وائرس کے حوالے سے ایک اہم پیش گوئی بھی سامنے آئی ہے۔

معروف علم نجوم کے ماہر ہمایوں محبوب نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستاروں کے حساب سے رواں ماہ کی 18 تاریخ سے لے کر 20 اگست تک کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں محبوب نے بتایا کہ گزشتہ برس 29 دسمبر کو ہونے والے سورج گرہن کے بعد کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کی 21 تاریخ کو ہونے والے سورج گرہن کے بعد دنیا میں کافی تبدیلیاں رونما ہوں گی، چار مئی سے 18 جون کے دوران کورونا شدت اختیار کرے گا اور پھر 18 سے 20 اگست کے درمیان اللہ نے چاہا تو طریقہ علاج دریافت ہوجائے گا یا پھر وائرس کی ویکسین آجائے گی۔

ہمایوں محبوب کا کہنا تھا کہ دنیا میں اب تک آنے والے کسی بھی وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوا البتہ اس کا زور کم ضرور ہوا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.