صدف کنول کس مشہور اداکارہ کی بھانجی ہیں اور یہ انڈسٹری کا حصہ کیسے بنیں؟ جانیں ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں

image

گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر معروف ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کی نکاح کی تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد ایک ہنگامہ مچ گیا۔

صارفین نے بڑی تعداد مین گوگل پر شہروز سبزواری، سائرہ شہروز اور صدف کنول کو سرچ کیا۔

آج ہم آپ کو صدف کنول کے شوبز کیرئیر اور ان کی زندگی کے حوالے سے بتائیں گے۔

صدف کنول 29 اگست 1991 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کی نانی سلمیٰ ممتاز معروف پاکستانی اداکارہ تھیں جبکہ ان کی خالہ ندا ممتاز بھی ایک نامور اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔


صدف کنول نے اپنا ماڈل کیرئیر کا آغاز اس وقت کیا جب وہ کالج میں تھیں، جبکہ اب وہ ایک کامیاب ماڈل کی حیثیت سے پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں جانی جاتی ہیں۔

صدف کنول اب تک متعدد کپڑوں کے برینڈز کے لیے ماڈلنگ کر چکی ہیں جن میں ماریہ بی، کھاڈی، سیفائر، وغیرہ شامل ہیں۔

ماڈلنگ میں اپنا نام بنانے کے بعد صدف کنول نے 2017 میں پاکستانی فلم بالو ماہی میں شرمین مختیار کا کردار ادا کیا جبکہ مداحوں نے ان کی اداکاری کو بے حد سراہا۔

صدف کنول 2015 میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں جبکہ 2017 میں انہیں سال کی سب سے زیادہ اسٹائلسٹ ماڈل کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

واضح رہے ماڈل صدف کنول نے حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری سے نکاح کیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.