کورونا وائرس کے مریضوں پر کس انجکشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے؟ بڑی خبر

image

کورونا وائرس کے کیسز میں روزانہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کی ویکسین بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے مریضوں پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج دیکھنے میں آنے لگے۔

ذرائع کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض پر ایکٹیمرا انجکشن کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ہزار مریضوں پر انجکشن کے استعمال کی منظوری دے دی، لوگ اپنے طور پر یہ انجکشن نہ استعمال کریں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکٹیمرا انجکشن کے مثبت نتائج دیکھنے میں آئیں آئے ہیں، کچھ مریضوں پر اس کا اثر بھی ہوا، پبلک سیکٹر اسپتالوں میں یہ انجکشن مفت دیا جائے گا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.