سٹار بنجی مارشل رگبی پلیئر کو قرنطینہ میں کیوں جانا پڑا ؟ کیا انھیں بھی کورونا ہوگیا

image

نیوزی لینڈ کے سٹار بنجی مارشل رگبی پلیئر کو اس لئیے قرنطینہ میں جانا پڑا کیونکہ انھوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران ایک صحافی کے رخسار پر بوسہ دے دیا۔

اس لئے خدشہ یہ کیا جارہا ہے کہ کہیں ان کو کورونا نہ ہوگیا ہو اور ساتھ ہی رپورٹر کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

ان کے اس عمل کو عالمی طور پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

ان کے کلب ویسٹس ٹائیگرز نے اعلان کیا ہے کہ بنجی کو ان کے گھر تک محدود رہنے کا کہا گیا ہے جبکہ جس رپورٹر کو بوسہ دیا گیا تھا ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

رپورٹر مشعل بشپ نے بعد ازاں ٹویٹ کی کہ ’بعض اوقات ہم بالکل بھول جاتے ہیں کہ اس وقت دنیا کس دور سے گزر رہی ہے‘ اور کس طرح کی احتیاط کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ رگبی پلیئر بنجی مارشل اس وقت ٹریننگ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.