2 ہزار سال کی تاریخ میں کسی حکیم نے سینے کے انفیکشن کے لئے سنا مکی تجویز نہیں کی۔۔۔ معروف حکیم نے سنا مکی کو کورونا کا علاج سمجھنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

image

کورونا وائرس کے علاج کے لئے سوشل میڈیا پرعوام کی جانب سے دیسی ٹوٹکے آزمانے کے مشوروں میں بھی کمی نہیں اور آج کل ان مشوروں میں سرفہرست سنا مکی کے قہوے کا استعمال بتایا جارہا ہے۔

پاکستان میں سنا مکی کو کورونا کے علاج کے طور پر پیش کیا جارہا ہے لیکن حکماء کا کہنا ہے کہ 2 ہزار سالہ تاریخ میں سنا مکی کو کبھی بھی سینے کے انفیکشن کا علاج کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا گیا۔

معروف حکیم آغا عبدالغفار کے مطابق 2 ہزار سال کی تاریخ میں کسی حکیم یا طبیب نے سینے کے انفیکشن کا علاج کرنے کے لئے سنا مکی کے استعمال کی تجویز نہیں پیش نہیں کی۔ کورونا وائرس کے علاج کے لئے سنا مکی کا علاج ایک احمقانہ فعل ہے۔ اور لوگوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر سنا مکی کے قہوے کو کورونا کا علاج قرار دئے جانے کے بعد اس کی قیمتیں بھی آسمان کو پہنچ گئیں ہیں۔ اس سے قبل سنا مکی کے پتے 300 روپے کلو ملتے تھے لیکن اب ہر شخص ان کی خریداری کر رہا ہے جس کے باعث اس کی قیمت 1500 سے 2 ہزار روپے فی کلو ہوگئی ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.