میں مدینے میں پیدا ہوئی، میرے بابا قرآن پاک لکھتے تھے سارہ خان کی زندگی کے بڑے راز

image

ڈرامہ سیریل "بڑی آپا" سے اپنا کیرئیر شروع کرنے والی اداکارہ سارہ خان 2012 میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک ہوئیں۔

سارہ خان نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے، کچھ وقت ڈراموں سے دوری اختیار کی اور ایک بار پھر ڈراموں میں جلوہ گر ہوتی نظر آئیں۔

ایک انٹرویو میں ان نے پوچھا گیا کہ وہ کہاں پیدا ہوئیں جس میں اداکارہ نے بتایا کہ:

"میں اور میرے چاروں بہن بھائی مدینے میں پیدا ہوئے، میری امی لبنانی اور ابو پاکستانی ہیں، میرے والد خطاط تھے، قرآن لکھا کرتے تھے"

والدین کی شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ:

" میرے امی ابو عمرہ کی ادائیگی کے دوران ملے تھے وہاں ابو نے امی کو پسند کیا شادی کی پیشکش کی اور ایک ڈیڑھ سال بعد شادی ہوگئی"

میں 13 سال کی تھی جب پاکستان آئی اور یہاں عربی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے باوجود مجھے اردو اچھی آگئی، میری والدہ کو بھی اردو آتی تھی۔

ہم گھر میں اردو میں بات کرتے تھے، والدہ کی وفات کے بعد ہم بہن بھائی بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے اور اس سانحے کے تین ماہ بعد اپنے کام کو دوبارہ شروع کر دیا تھا۔ مذید دیکھیں اس وڈیو میں


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.