معروف ماڈل اور اداکارہ امان علی کسی تعارف کی محتاج نہیں جب سے انڈسٹری میں قدم رکھا اس وقت سے آج تک ان کی ہر ادا نے سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے۔
ایک انٹرویو میں امان علی سے والد کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ:
" میری شادی کے بعد میرے والد سے اچھی دوستی ہوگئ تھی میرے ہمراز تھے وہ مگر میری دوسری ماں نے مجھے پاپا کے انتقال کے بعد آخری دیدار تک کرنے نہیں دیا، یہ میری زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے جب میں اپنے والد کے لئے کچھ کر نہ سکی یہاں تک کہ آخری دیدار بھی مجھے نہ مل سکا " ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی سوتیلی ماں سے زندگی بھر اس اقدام کی وجہ سے خفا رہوں گی شاید کبھی معاف بھی نہ کر سکوں۔
کیونکہ اس عورت نے نہ صرف ہمارے ساتھ زیادتی کی بلکہ ہماری پھپھو کے ساتھ بھی نارواں سلوک رکھا۔
ماڈلنگ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ:
آج کل ماڈلز میں تعلیم سور شعور کو کوئ نہیں دیکھتا جب کہ میرے نزدیک ہر شعبے میں پڑھے لکھے لوگوں کو ہی رکھنا زیادہ بہتر ہے۔
اداکارہ امان علی ماڈلنگ کی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل ہیں۔