جب میں مشہور ہوئی تو مجھ میں بہت غرور آگیا تھا، ایک دن میرا غرور خاک میں مل گیا۔۔۔ یمنا زیدی اپنی غلطیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یمنا زیدی نے ایک پروگرام میں اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

ہوسٹ نے سوال کیا کہ آپ کو باہر ملک میں رہ کر پاکستان کتنا یاد آتا تھا، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں سینما فلم دیکھنے کے لئےجاتی تھی اور وہاں جب قومی ترانہ یا ہمارے ملک کا ملی نغمہ چلتا تھا تو مجھے بہت رونا آجاتا تھا۔

یمنا زیدی کا کہنا تھا کہ باہر ممالک میں میں نے ایک عام زندگی گزاری، اور میں وہاں ایک ریڈیو پروگرام بھی کیا کرتی تھی۔ ان کا کہان تھا میں ویسے بہت کم بولتی ہوں لیکن ریڈیو پروگرام کرتے وقت بہت زیادہ بولتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے پاکستان میں بہت پروٹوکول ملنا شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے مجھ میں غرور سا آنے لگا تھا۔

یمنا زیدی نے مزید کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.