مجھے بخار اور نزلہ نہیں تھا پھر بھی کورونا ہوگیا، جانیں ندا یاسر کو کورونا کیسے ہوا تھا؟

image

مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر عید سے قبل کورونا کا شکار ہوگئیں تھیں۔ لیکن اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

ایک بار پھر شو ہوسٹ کرتے ہوئے ندا نے بتایا کہ انھیں اور ان کی فیملی کو کس طرح کورونا ہوا :

" مجھے نہ بخار تھا اور نہ ہی نزلہ زکام، پھر بھی مجھے میرے شوہر یاسر سے کورونا لگ گیا"

یاسر شوٹنگ کے دوران کہیں گیا تھا اور جب وہ واپس آیا تو اسے شدید بخار تھا، مگر ڈاکٹر نے کہا موسمی بخار ہے۔ دو دن بعد یاسر کے دوست کا فون آیا کہ میرا اور میری پوری فیملی کا کورونا مثبت آگیا ہے آپ بھی چیک کروالیں۔

اسی دن صبح جب میری بیٹی سو کر اٹھی تو اس کو تیز بخار تھا۔ یاسر گھبرا گیا، ہم سب نے ٹیسٹ کروایا۔ میرا، میری بیٹی اور یاسر کا مثبت آیا۔

ہم بہت ڈر گئے تھے کیونکہ میرا پانچ سال کا بیٹا ہے جسے میرے بغیر نیند نہیں آتی، بہت مشکل سے میں نے وہ وقت کاٹا کہ جب میرا بچہ مجھے پکار رہا ہوتا تھا ارو میں چاہ کر بھی اس کے قریب نہیں جاسکتی تھی۔ ہم نے اہنے آپ کو اپنے گھر کے اوپر والے حصے میں قرنطینہ کیا۔

میرے سامنے ایسی مثالیں کہ کورونا کسی کو بھی ہو سکتا ہے، مجھے اس کی کوئی علامات نہیں تھیں، یاسر کو شدید علامات تھیں جبکہ میری بیٹی کو صرف بخار تھا۔

آپ سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور کسی کو اگر ہوگیا ہے تو مزاق میں نہ اڑائیں، یہ ایک اذیت ناک وباء ہے۔ مذید دیکھیں اس ویڈیو میں:


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.