اداکارہ میرا نے ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کچھ باتیں بتائیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد اور والدہ دونوں نے ہی دو شادیاں کیں، جب والد نے دوسری شادی کی تب ہی میری امی نے بھی دوسری شادی کر لی۔
میرا نے بتایا کہ میرے ابو اور سوتیلی ماں کے 5 بچے ہیں جن سے میں ملتی جلتی رہتی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ، اور گڑیوں سے بہت کھیلا کرتی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دادی اور نانی کی بہت لاڈلی تھیں۔
اداکارہ اپنا بچپن یاد کرتی ہوئی دکھی بھی ہوگئی تھیں، اداکارہ نے بتایا کہ انہیں پریاں نظر آتی تھیں اور جن بھوت بھی دکھائی دیتے تھے۔