جگن کاظم پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہے۔ اپنے کیرئیر کے آغاز میں جگن نے اداکاری کی لیکن اب وہ کافی عرصے سے مارننگ شو کی میزبان کی حیثیت سے کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
جگن کاظم نے معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے زندگی کے کچھ تلخ تجربوں کے بارے میں بتایا۔
جگن کاظم کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا میں مقیم تھیں جب ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں، ان کا کہنا تھا کہ وہیں ان کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی جو انہیں بے حد پسند آیا۔
جگن کاظم نے کہا کہ میں نے ملاقات کے محض ایک ہفتہ بعد اس شخص سے نکاح کر لیا اور گھر والوں کو اطلاع بعد میں دی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے سابق شوہر ان پر بد ترین تشدد کرتے تھے، جگن نے بتایا کہ جب وہ امید سے تھیں، ان کے شوہر نے اس دوران بھی ان پر شدید تشدد کیا۔
جگن کاظم نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اتنا شدید تشدد کیا جاتا تھا کہ میری شکل پہچان میں نہیں آتی تھی۔
جگن کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے