کینیا میں مداحوں نے گلوکار کی قبر کھود کر میت کیوں چرائی؟ وجہ انتہائی حیران کن

image

کینیا کے شہر نائروبی میں اس وقت ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب کینیا کے معروف گلوکار کی میت ان کے مداحوں نے چرا لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے 33 سالہ معروف گلوکار ابینی جاچیگا کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ نے تمام تر حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے گلوکار کی آخری رسومات ادا کیں۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار کے مداحوں کی بڑی تعداد تدفین کے عمل میں شرکت کی خواہشمند تھی لیکن پولیس نے انہیں لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے منتشر کردیا۔


مداح پولیس کے تشدد کرنے کی وجہ سے اس وقت تو اس جگہ سے ہٹ گئے لیکن پولیس کے جانے کے بعد دوبارہ واپس آئے اور قبر کھود کر میت نکال لی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کو جب میت چوری کی خبر ملی تو وہ مداحوں کے پاس مذاکرات کرنے کی غرض سے گئے اور پھر گلوکار کی دوبارہ تدفین کی گئی۔

مداحوں کے مطابق وہ اپنے محبوب گلوکار کی آخری رسومات شایان شان طریقے سے کرنا چاہتے تھے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.