پاکستانی اداکار عفان وحید نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی طلاق کے بعد 8 سے 9 ماہ شدید اذیت میں گزارے۔
عفان وحید کا کہنا تھا کہ 'جب ان کی طلاق ہوئی تو وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے، وہ کسی سے بات نہیں کرتے تھے، گاڑی لے کر گھر سے باہر نکل جایا کرتے تھے'۔
عفان وحید نے کہا کہ 'میں شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا، میرے بال تک جھڑ گئے تھے اور میں گنجا ہوگیا تھا، میں خود کو اندھیرے کمرے میں بند کرلیتا تھا اور اونچی اونچی آواز میں روتا تھا'۔
عفان وحید نے بتایا کہ 'اس مشکل وقت میں میرے گھر والوں اور چند دوستوں نے میرا بہت ساتھ دیا'۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے اداکاری بھی چھوڑ دی تھی'۔
عفان وحید نے مزید کیا کہا، ویڈیو دیکھیں۔