دو روز قبل اس وقت ایک انتہائی افسوس ناک خبر سامنے آئی جب پاکستان کے لیجنڈ اداکار و میزبان طارق عزیز کا انتقال ہوگیا۔
طارق عزیز پاکستان کا معروف ترین ٹی وی شو نیلام گھر کی میزبانی کرتے تھے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس شاندار شو کا آغاز کیسے ہوا؟
طارق عزیز نے ایک مرتبہ ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی تھی اور اس میں انہوں نے بتایا تھا کہ نیلام گھر کیسے شروع ہوا۔
طارق عزیز کا کہنا تھا کہ میں اور میرے شو کے پروڈیوسر مل کر کراچی کے صدر بازار جاتے تھے اور دکانداروں سے گفٹس مانگا کرتے تھے، ہمیں اچھا نہیں لگتا تھا کہ وہ ہم سے بدتمیزی سے بات کرتے تھے، میرا دل کٹ کے رہ جاتا تھا۔
طارق عزیز کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا میں نے سوچا ایک بار بس یہ شو آن ائیر آنے دو پھر یا میں نہیں یا گردشِ افلاک نہیں۔
طارق عزیز کی یادگار ویڈیو ملاحظہ کریں۔