بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار جیکی شروف کا تعلق ممبئی شہر سے ہے۔ فلم اسٹار جیکی شروف آج سے کئی سالوں قبل جگو دادا کے نام سے بہت مشہور تھے۔
حال ہی میں بھارتی سپر اسٹار جیکی شروف نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی 17 سال کی عمر میں دریا میں گرنے کے باعث اس دنیا سے جا چکے تھے اور اس وقت ان کی عمر 10 سال تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں سے ان زندگی بالکل بدل گئی تھی اور پھر ان کی والدہ نے انہیں سنبھالا۔
جیکی شروف نے بتایا کہ وہ بچپن میں بہت ڈرپوک تھے، جب کبھی پٹاخے پھٹتے تھے تو وہ ڈر کے مارے بستر کے نیچے گھس جایا کرتے تھا۔
نامور ہیرو اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی والدہ چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے اور ان کے ساتھ مزید کئی اور بھی لوگ رہتے تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت کالج کے لئے ان کے پاس پیسے نہیں تھے تاہم
انہوں نے کالج جانے سے انکار کردیا۔
انٹرویو کے دوران جیکی شروف نے اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو میں بتایا کہ ان کی زندگی میں اچانک کیسے اتنا بدلاؤ آیا اور وہ کس طرح شہرت کی بلندیوں تک پہنچے۔
اداکار جیکی شروف کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلموں میں آنے سے قبل ماڈلنگ میں قدم رکھا اور متعدد مشہور برانڈز کے لئے ماڈلنگ کر کے انہوں نے نام بنایا۔
ان کی ماڈلنگ دیکھ کر اچانک انہیں پہلی فلم کی آفر ہوئی اور انہیں ان کی پہلی فلم ہیرو میں بطور ہیرو دیکھا گیا۔
انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ٹریول ایجنسی میں ٹریڈنگ کا کام کرتے تھے، تو کام سے واپسی پر بس اسٹاپ پر کسی نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کام کرتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ٹریول ایجنسی میں نوکری کرتے ہیں پھر انہوں نے بتایا کہ وہ اشتہارات کی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔
بعد ازاں جیکی شروف نے بتایا کہ اس آدمی نے مجھ سے کہا کہ تم ماڈلنگ کیوں نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی تصویر کھیچ کر آپ کو پیسے دیں گے۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکار کی زندگی کس طرح بدلی اور وہ کیسے اتنے کامیاب اداکار بنے سنیں انہیں کی زبانی اس ویڈیو میں۔