اداکارہ ماورہ حسین نے ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے دل کی باتیں بتائیں۔
ثمینہ پیرازادہ نے سوال کیا کہ کوئی ایسا کردار ہے جو آپ کو بعد میں ستاتا رہا ہو؟
سوال کے جواب میں اداکارہ ماورا حسین کا کہنا تھا کہ جی ہاں! وہ کردار بھارتی فلم صنم تیری قسم کا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس کردار نے میرے اوپر گہرا اثر چھوڑا تھا۔ وی ایک ایسی لڑکی کا کردار تھا جو ذہنی تناؤ کا شکار ہوتی ہے۔
اس لڑکی کو ہر کوئی نظرانداز کر رہا ہوتا تھا، ماورا کا کہنا تھا کہ یہ کردار فلم کے آخر میں مرجاتا ہے۔
ماورا نے بتایا کہ مرنے والے سین کو میں نے 3 سے 4 مرتبہ شوٹ کیا، مجھ پر اس کا کافی گہرا اثر ہوا تھا۔ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد جب میں گھر آئی تو بہت دن تک خاموش رہی، میری اس طرح کی خاموشی سے عروہ اور فرحان بھی شدید پریشان ہوگئے تھے۔
اداکارہ کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔