دیکھنے میری بہن کو آتے تھے اور پسند مجھے کر رہے تھے پھر میں نے ان کو ۔۔۔۔۔۔۔ اریبہ حبیب نے گھر آئے مہمانوں کے ساتھ کیا کیا؟

image

ماڈل اور خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب اصل زندگی میں بھی بڑی خوش مزاج اور ٹھنڈے مزاج کی مالک ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ شادی کے بعد گھر میں رہنا پسند کریں گی جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ:

" کام کرنا میرے خون میں شامل ہے مجھے یہ ہر گز نہیں ہسند میں ادی کے بعد اپنے کام کو جاری رکھنا چاہوں گی اور یہ امید کروں گی کہ میرے سسرال والے بھی اس بات کو سمجھیں"

میری بھابھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتی ہیں، اور آفس سے آنے کے بعد گھر کے اور اپنے شوہر کے تمام فرائض پورے کرتی ہیں، میں ان سے بہت کچھ سیکھ رہی ہوں کہ وہ تھکتی نہیں ہیں۔

رشتے سے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ:

" میری خالہ کے سسرال میں سے کچھ لوگ آئے میری بہن کو دیکھنے لیکن پسند مجھے کررہے تھے پھر میں نے اپنی بہن اور امی کو دیکھا، اس کے بعد تو میں نے انھیں اتنی سنائی، ایسا جواب دیا کہ پلٹ کہ وہ دوبارہ کبھی ہمارے گھر نہیں آئے"

اسی وجہ سے میں اپنے خاندان میں بد تمیز کے نام سے مشہور ہوں، لیکن میرے امی ابو بہت زیادہ ساتھ دیتے ہیں میرا ہر معاملے میں، ہم آٹھ بھائی بہن ہیں اور سب نے اپنی مرضی سے زندگی گزاری ہے، میری چاروں بڑی بہنوں کی شادی بھی ان کی پسند سے ہی ہوئی ہے۔

شادی سے متعلق کہا کہ :

" میں اپنے سسرال والوں سے اپنی باتیں منوا کر رہوں گی، کہ جیسے میں کام کرنا پنسد کروں، ویسے ہی مجھے کرنے دیا جائے۔"

مذید دیکھیں اس ویڈیو میں:


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.