کینسر کے عارضے میں مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل کچھ روز قبل طبیعت بگڑنے کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر ہسپتال میں داخل ہوئیں تھیں، لیکن اب وہ کچھ بہتر ہیں۔
ہسپتال سے اداکارہ نے بچوں کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کردیا ہے:
" مجھے کینسر یا کورونا کا خوف نہیں بلکہ ایسے پاکستان کو دیکھ کر خوف آتا ہے جو ظالم لوگوں کو بچوں سے بدسلوکی کی اجازت دیتا ہے۔ پاکستان میں فیکٹریوں ، ورکشاپس پر کام کرنے والے اور کر گھروں میں کام کرنے والے بچوں پر بےتحاشہ ظلم و تشدد کیا جاتا ہے اور اکثربچے اپنی جان کی بازی بھی ہار جاتے ہیں۔"
طبیعت کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ:
” میرے دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی جا رہی ہیں جبکہ میں نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کھایا ہے، مجھے متلی محسوس ہو رہی ہے اور ٹانگوں میں بھی تکلیف ہے لیکن میں پھر بھی اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر اللہ تعالی کا خوبصورت تخلیق کیا ہوا آسمان پر سکون ہو کر دیکھ سکتی ہوں”۔
ان کا مذید کہنا ہے کہ:
"مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے، بس اتنا جانتی ہوں کہ ڈاکٹرز کو میرے اندر انفیکشن کا خدشہ ہوا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق یہ کورونا وائرس نہیں ہے”۔