بشریٰ انصاری کا نام کون نہیں جانتا ہوگا؟ یہ وہ اداکارہ ہیں جن کی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی فین فالوونگ ہے، بشریٰ انصاری نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میرے گھر میں شوہر کے ساتھ 15 سال سے مسائل چل رہے تھے، لیکن میں نے اس کی خبر کسی کو ہونے نہیں دی۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میری طلاق 5 سال پہلے ہوئی، میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے مداح اس خبر سے پریشان ہو جائیں اسی لیے میں نے کسی کو اس بارے میں نہیں بتایا۔
اداکارہ و گلوکار بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے یہ بات ہرگز گوارہ نہیں تھی کہ ہر کوئی میرے بارے میں بیٹھا بات کر رہا ہو، پھر چاہے وہ دروازے پر بیٹھا چوکیدار ہی کیوں نہ ہو۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں اور ہمیں فالو کرتے ہیں، اگر انہیں پتہ چلتا کہ میرا رشتہ ٹوٹ گیا ہے تو وہ افسردہ ہو جاتے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں لوگوں کو دکھ نہیں دینا چاہتی، وہ مجھے ہنستا ہوا دیکھتے ہیں انہیں اچھا لگتا ہے۔