اداکار محب مرزا نے فادرز ڈے کے موقع پر بیٹی کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ انہیں اپنی بیٹی کے بارے میں نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہے۔
اداکار نے تحریر کیا کہ کاش میں جانتا میری بیٹی کہاں ہے، میں دعا اور امید کرتا ہوں کہ میں اپنی بیٹی سے جلد ملوں، میں اپنی بیٹی میسا سے بہت پیار کرتا ہوں ۔
یاد رہے محب مرزا کی پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ 2005 میں شادی ہوئی تھی جبکہ اگست 2015 میں ان کے گھر میسا مرزا کی پیدائش ہوئی تھی۔
تاہم ایک نجی چینل کے شو میں محب مرزا بطور مہمان شریک ہوئے تھے اور انہوں نے اس بات تصدیق کی تھی کہ وہ اور آمنہ اب ساتھ نہیں ہیں۔