اداکار عمران عباس ایک انٹرویو کے دوران اپنی بہن کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ تھوڑے ہی عرصے میں، میں نے بہت پیارے لوگوں کو کھویا ہے۔ جب سے میری بہن کا انتقال ہوا ہے سب کچھ بے معنی سا لگتا ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ بس اب دل کرتا ہے کہ میں بھی وہاں چلا جاؤں جو ہماری ابدی زندگی ہوگی۔ مجھے اس دنیا میں اب کچھ اچھا نہیں لگتا۔
تاہم انٹرویو کے دوران اداکار عمران عباس جذباتی ہوگئے اور رونے لگے۔
ویڈیو دیکھیں۔