وفاقی وزیر زرتاج گل کے کووڈ 19 سے متعلق بیان پر لوگوں کی تنقید کے بعد اب علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

image

چند روز قبل زرتاج گل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کووڈ 19 کا مطلب بتا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ویکسین نہیں آتی تب تک ہمیں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اس بیماری کے ساتھ رہنا پڑے گا اور یہ کہ کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس لیے اب وہاں کے لوگوں پر ہے کہ وہ قوت مدافعت کو کیسے پیدا کریں۔

زرتاج گل کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

تاہم اب معروف گلوکار و کامیڈین علی گل پیر نے بھی زرتاج گل کے بتائے گئے کووڈ کے 19 پوائنٹس پر مزاحیہ ویڈیو جاری کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں علی گل پیر کووڈ 19 کے انیس پوائنٹس کو بورڈ پر سمجھاتے دکھائی دے رہے ہیں اور انیس پوائنٹس سے بچنے کے لیے مختلف طریقے بھی اپناتے دکھائی دیے رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.