اداکارہ فضاء علی پاکستانی میڈیا انڈسڑی کی کافی معروف اداکارہ ہیں۔ یہ نا صرف ایک اداکارہ کی حیثیت سے شوبز کا حصہ ہیں بلکہ یہ مختلف پروگرامز میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران فضاء علی نے اپنی طلاق اور سسرال والوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ البتہ اداکارہ نے طلاق کی وجہ تو نہ بتائی لیکن یہ ضرور بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اب بھی اچھے دوست ہیں اور وہ اب بھی فرال (بیٹی) کی ماں ہونے کی حیثیت سے میرا کافی خیال رکھتے ہیں۔
فضاء علی کا کہنا تھا کہ میری طلاق ہوچکی ہے جبکہ میرے سسرال والے بہت اچھے ہیں اور اب تک میرا خیال رکھتے ہیں۔ کبھی میرے گھر پر کھانا نہیں بنا ہوتا تو میں ان کے گھر سے لے لیتی ہوں۔
اداکارہ کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔