ہوٹل میں ویٹر کی نوکری بھی کی۔۔۔ مشہور اداکار اکشے کمار کی زندگی کیسے بدلی؟ جانیں ان کی زندگی کی دلچسپ کہانی

image

نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا شمار ان باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے دم پر بالی ووڈ انڈسٹری میں نام کمایا۔

اکشے کمار آج کے دور کے کامیاب اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کی فلموں ناظرین کا روزانہ ہی اچھا رد عمل ملتا ہے۔

آج ہم آپ کو اکشے کمار سے متعلق 10 ایسی دلچسپ و منفرد باتیں بتائیں گے جو شاید آپ کو کبھی معلوم نہ ہوئی ہوں۔

وہ 12 دلچسپ باتیں کونسی ہیں ملائحظہ کریں۔

1۔ بالی ووڈ کے مشہر اداکار اکشے کمار نے مشہور ہونے سے قبل سن 1987 میں مشہور ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم آج میں ایک مارشل آرٹ اسٹرکچر کا کردار نبھایا تھا۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اس فلم میں ان کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا اور کردار کا نام اکشے تھا۔ اسی چیز کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا آن اسکرین نام اکشے رکھ لیا تھا۔

2- دوسری اہم بات یہ کہ اکشے کمار کے والد اقوام متحدہ میں اکاؤٹنگ کی نوکری کیا کرتے تھے اور اس سے قبل ان کے والد آرمی میں بھی رہ چکے ہیں۔

3- اکشے کمار کو شروع سے ہی جوڈو کاراٹے کا بہت شوق تھا۔ اکشے کے دل میں ان کے پڑوسی نے مارشل آرٹس کا شوق بیدار کیا تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک لڑکا ان کے گھر کے سامنے روزانہ صبح مارشل آرٹس کا دکھاوا کرتا تھا اسی چیز کو دیکھتے ہوئے اکشے نے فیصلہ کیا کہ وہ مارشل آرٹس سیکھیں گے۔ ان کو کاراٹے سیکھنے کے لئے بینکاک منتقل ہونا پڑا۔

4- اکشے کمار کی اس بات سے بھی شاید آپ لاعلم ہوں گے کہ وہ بینکاک کے ایک ریسٹورینٹ میں نوکری کرچکے ہیں ساتھ ہی ڈھاکہ کے ہوٹل میں بھی بطور ویٹر ملازمت کی اور کلکتہ میں وہ ٹریول ایجنٹ کی نوکری بھی کرچکے ہیں۔

5- اکشے کمار جب بینکاک سے بھارت واپس آئے تو انہوں نے کچھ وقت کے لئے سونار کے ہاں بھی کام کیا۔ وہ دہلی سے کندن کی جیولری لے کر ممبئی میں آکر فروخت کیا کرتے تھے۔

6- اداکار بننے سے پہلے جب اکشے کمار بچوں کو مارشل آرٹس سکھاتے تھے تو کسی ایک شاگرد کے والد نے انہیں ماڈلنگ اسائنمنٹ کے لئے منتخب کیا۔ وہ ایک فرنیچر کا ماڈلنگ شوٹ تھا اور اس کام کے لئے اکشے کمار کو پانچ ہزار روپے ملے تھے جس کے بعد انہوں نے سوچا کہ ایک ماہ میں جہاں میں پانچ ہزار روپے کما لیتا ہوں اس سے بہتر ہے کہ ماڈلنگ کر کے میں ایک گھنٹے میں اتنے پیسے کما لوں جس کے بعد انہوں نے پروفیشنل ماڈلنگ بننے کی ٹھان لی۔

7- ایک فوٹو شوٹ کے دوران اکشے کی ملاقات میک اب آرٹسٹ نریندر سنگھ سے ہوئی انہوں نے ہی اکشے کمار کو فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

8- مشہور ہدایت کار پروموٹ چکربھرتی نے اکشے کمار کو ان کی پہلی فلم دیدار میں کام کرنے کی پیشکش کی جس کے لئے انہیں پانچ ہزار روپے کیش بھی دیا گیا تھا۔

9- اداکار بننے سے قبل اکشے کو ایک اچھے ماڈل بننے کے لئے ایک پروفیشنل پورٹ فولیو کی ضرورت تھی۔ اس کے لئے ان کو ایک خاص عکس بندی کروانا تھی مگر وہ اس وقت اتنی مہنگی تھی کہ وہ برداشت نہیں کرسکتے تھے۔ پھر انہوں نے ایک فوٹوگرافر کے ساتھ مل کر پلان بنایا کہ وہ شاندار گھروں کی دیواروں پر چڑھ کر اپنی تصاویر بنوائیں گے کیونکہ بڑے گھروں کی دیواریں بہت خوبصورت اور رنگ برنگی ہوا کرتی ہیں جس کے باعث ان کی تصویروں میں دیواروں کی خوبصورتی ان کے بیک گروانڈ کو بہت سوٹ کرتی تھیں۔

ایک مرتبہ جب اکشے کمار ایک گھر کی دیوار پر اپنا فوٹو شوٹ کروانے لگے تو اس دوران گھر کے چوکیدار نے انہیں وہاں سے بھگا دیا اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ 10 سال بعد اکشے کمار نے اسی دیوار والے گھر سے جڑا گھر خرید لیا۔

10- بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کا ماننا ہے کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو وہ ضرور نیوی یا آرمی میں شامل ہوتے، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں آرمی کے کردار نبھانا انتہائی پسند ہے۔

11- سپر اسٹار بننے کے بعد بھی اکشے اپنی فلمز دیکھنے پرانے فلم تھیٹر جاتے ہیں۔

12- آپ اکشے کمار کی اس بات سے ناواقف ہوں گے کہ جب ان کی فلم بلیو کی سمندر کے اندر شوٹنگ جاری تھی تو اسٹنٹ کے دوران اکشے کمار کے سر پر گہری چوٹ لگی تھی اور ان کے سر سے کافی خون بہنے لگ گیا تھا اکشے نے اس حوالے سے انکشاف بھی کیا تھا کہ اگر ان کی ٹیم وقت انہیں نہیں بچاتی تو میری جان بھی جا سکتی تھی کیونکہ وہاں کافی شارکس مچھلیاں بھی موجود تھیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.