اداکارہ علیزے شاہ نے مشہور اور مختلف ڈراموں میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے؟

image

پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی نامور اداکارہ علیزے شاہ نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ہر ڈرامہ میں اداکاری کرنے کے بعد علیزے کو مزید شہرت ملی۔

تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے اداکاری کا آغاز ڈرامہ چھوٹی سی زندگی سے کیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے مشہور اور مختلف ڈراموں میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے؟

ڈرامہ سیریل عشق تماشہ

اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامہ عشق تماشہ میں ایمن خان اور جنید خان کے ساتھ کام کیا، اداکارہ نے اس ڈرامہ کی ایک قسط کے 90 ہزار روپے لیے۔

ڈرامہ سیریل جو تو چاہے

ڈرامہ سیریل جو تو چاہے میں علیزے شاہ نے عمران عباس کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔ علیزہ شاہ نے اس ڈرامہ میں اداکاری کرنے کے ایک قسط کے 1 لاکھ 15 ہزار روپے لیے۔

ڈرامہ سیریل عہدِ وفا

اداکارہ نے پاکستان کے مشہور ڈرامہ عہدِ وفا میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔ علیزے نے اس ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے 2 لاکھ 10 ہزار روپے وصول کیے۔

ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن

اداکارہ نے اس ڈرامہ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ علیزے شاہ کو اس ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے 3 لاکھ 30 ہزار روپے دیے گئے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.